سری لنکا نے افغانستان سے شکست کا بدلہ لیا، چار وکٹوں سے فتح یاب


ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 176 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس 36 اور پاتھم نسانکا 35 جب کہ دھنوشکا گوناتھیلا 33رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوین الحق نے 2،2 جب کہ راشدخان اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کے سلامی بیٹر رحمان اللہ گر باز نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 84 رنز بنائے جب کہ ابراھیم زردان 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سری لنکا کے مدوشانکا نے دو جب کہ فرنینڈو اور تھیکسانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان دسن شناکا کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھے انداز میں ہدف کا تعاقب کیا اور اس سلسلے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس میچ میں مزید پارٹنرشپ کے خواہشمند ہیں، پارٹنرشپ نہ ہونا ہی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔

افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو بولنگ ہی کرتے، لیکن بیٹنگ کرتے ہوئے بھی اچھا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے گزشتہ میچز میں بولرز کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیا اور امید کا اظہار کیا کہ وہ آج بھی اسی طرح پرفارم کریں گے۔


متعلقہ خبریں