پہلے جہاد کو سمجھیں ورنہ خود کش حملہ کر دیں گے، عمران خان

خاموش نہیں بیٹھوں گا، شوکت ترین پر مقدمے کی تیاری ہو رہی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں آج لوگوں کو جہاد کے لیے تیار کرنے آیا ہوں، اگر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی کہ کس قسم کا جہاد لڑ رہے ہیں تو آپ خودکش حملہ کر دیں گے۔

بہاولپور وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک آپ بڑے ڈاکو کو قانون کے نیچے نہیں لائیں گے وہ ملک بربادی سے نہیں بچ سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور اس کے بیٹوں کی 16 ارب روپے کی چوری ایف آئی اے نے پکڑی ہے، زرداری کی اومنی گروپ میں 100 ارب روپےسے زائد کی چوری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک انصاف نہ ہو حقیقی طور پر آزاد ہو ہی نہیں سکتے، ہمارے دور میں فضل الرحمان، بلاول اور مریم نے بھی لانگ مارچ کیا تھا، ہم نے تو کبھی کسی کو لانگ مارچ سے نہیں روکا،مریم کا لانگ مارچ کہیں راستے میں ہی لاپتہ ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو ہم پر تشدد کیا گیا، میرا آئین مجھے پرامن احتجاج کرنے کا حق دیتا تھا، کیا ہمیں اتنا بھی حق نہیں تھا کہ ہم پر امن احتجاج کر سکے۔ کبھی پولیس کو اس طرح بچوں اور خواتین پر شیلنگ کرتے نہیں دیکھا۔

مجھے ڈر ہے امپورٹڈ حکومت کسی اور جنگ میں نہ دھکیل دے، وقت آئیگا دنیا کہے گی دیکھو! پاکستانی آرہا ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس وقت ملک میں انصاف کی جنگ ہے،حلیم عادل شیخ ایک کیس سے نکلتا ہے تو زرداری دوسرے کیس میں ڈال دیتا ہے۔ چوروں کا پاکستان پر قبضہ ہے،زرداری مافیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وکلا کی خاص عزت ہے، جمہوریت کو سب سے زیادہ وکلا تحفظ فراہم کرتے ہیں، انشااللہ انصاف کا انقلا ب لے کرآنا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں