ٹیلی تھون میں اعلان کردہ رقم میں سے 30 لاکھ ڈالرز موصول ہو چکے، فواد چودھری

ن لیگ سیاست کریگی اور کیا کریگی اب؟ پی ڈی ایم والے بچوں کی طرح رو رہے ہیں، فواد چودھری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹیلی تھون میں اعلان کردہ رقم میں سے 30 لاکھ ڈالرز کی رقم موصول ہو چکی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ باہر کے لوگوں کے پیسے بینکوں میں منتقل نہیں ہو رہے اور زرداری کا سیلاب زدہ علاقوں میں نہ جانا عقلمندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر کو 5 ماہ روکنے کی کوشش کی گئی لیکن عمران خان آج بہاولپور، برسوں سکھر اور پھر اندرون سندھ جلسے کریں گے۔ عمران خان کو باہر کیا گیا تو جمہوریت ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب بڑا چیلنج ہے مل کر مشکل سے نمٹیں گے، عمران خان

فواد چودھری نے کہا کہ ہم الیکشن کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام کی ہم نے بہت قیمت ادا کی ہے جبکہ ہم نے آئی ایم ایف سے پیسے بچانے کا معاہدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور بجلی فی یونٹ 50 روپے کی پڑ رہی جبکہ پیٹرول 80 روپے لیٹر بڑھا۔ ڈالر نیچے نہیں آرہا اور مارکیٹ بیٹھ گئی ہے۔ معاشی اعشاریئے تباہ کن ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عمران خان کی وجہ سے نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں