سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کرنا ہو گا، بلاول بھٹو

بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہئیں، بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کرنا ہو گا۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں بڑے رقبے پر تباہی مچائی ہے،مون سون کی بارشوں کا آغاز جون سے ہوا اور اختتام اگست میں ہوا،سیلاب سے سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا متاثر ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو سیلاب سے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔سڑکیں پانی میں بہہ جانے سے لوگوں تک پہنچنے میں کچھ مشکلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں