خط میں وہی لکھا جو صوبے کے مفاد میں ہے، امید ہے آئی ایم ایف بورڈ قرض منظور کرلے گا، اسد عمر

اسد عمر نے ترقی کا فلسفہ سمجھا دیا: بڑا سوچو، چھوٹے سے شروع کرو اور آگے بڑھادو

رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ یہ کہتے تھے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے جارہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر حکومت کو مثبت جواب دیا،امید ہے آئی ایم ایف کا بورڈ آج قرض منظور کرلے گا۔

پریس کانفرنس میں اسد عمر نے کہا کہ بین الاقوامی کمٹمنٹ سے متعلق کچھ روز سے شور مچایا جارہا ہے، پی ڈی ایم نے ان 3 ماہ میں کیا کیا سب کو علم ہے، ان کی تقاریر دیکھ لیں انہوں نے کہا یہ ایسٹ انڈیا کمپنی بنانے جارہے ہیں، وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے وفاق کو خط لکھا،خط میں کہا گیا کہ کچھ اقدامات ہیں جو وفاق کو لینے پڑیں گے، خیبرپختونخوا حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر حکومت کو مثبت جواب دیا، امید ہے آئی ایم ایف کا بورڈ آج قرض منظور کرلے گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ کہتے تھے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے جارہے ہیں، وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا 2ماہ سے وقت مانگ رہےہیں، شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی، آڈیو میں کٹ پیسٹ والا کام یہ پہلے بھی کرتےرہے ہیں، پی ڈی ایم نے آخری وقت تک کوشش کی کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نہ نکلے، پی ڈی ایم والے خود کو وائسرے سمجھ بیٹھے ہوئے ہیں، پی ڈی ایم کے ساتھ بیٹھیں گے تو کہیں گے ہمارے کیسز ختم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت ترین کی آڈیو کال میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں، شیری مزاری

عمران خان کے ساتھ قوم کھڑی ہوچکی ہے،جتنا عمران خان کو گرانے کی کوشش کریں گے، وہ اتنے ہی مضبوط ہورہے ہیں، کیا کورونا میں ہم نے آئی ایم ایف سے بات کرکے ریلیف اور وقت نہیں مانگ؟ 17 جولائی کے بعد ان کو معلوم ہوچکا ہے کہ سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، حقیقت صرف خط ہے، ایک ٹویٹ آتی ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا، وہ جھوٹ نکلا، آڈیو پہلے ہوئی بعد میں خط لکھا گیا، سب بتادیں، تیمور جھگڑا کے خط میں اعتراض والی بات کیا ہے۔

شوکت ترین کا محسن لغاری اور تیمورجھگڑا سے فون پر بات کرنا کوئی مسئلہ کی بات نہیں ہے، خط کو تیمور جھگڑا خود اون کر رہا ہے، جو بات صوبے کے مفاد میں تھی وہی لکھی۔


متعلقہ خبریں