سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر دکھ ہوا، پوری قوم اپنی توانائیاں متاثرین کیلئے وقف کرے، نواز شریف


 لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر دکھ ہوا، یہ وقت سیاست کا نہیں ،سیلاب متاثرین کی مدد کا ہے۔

’’زندگی میں ایسا سیلاب نہیں دیکھا’’وزیر اعظم کا بلوچستان کیلئے 10 ارب روپے امداد کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سیلاب سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے اور لاکھوں گھر تباہ ہوئے ہیں، بلاشبہ حالیہ سیلاب بہت بڑی قدرتی آفت ہے، اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا موقع ہے۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ قدرتی آفت کاشکار لوگ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے منتظر ہیں، مخیر حضرات سمیت پوری قوم دکھ کی اس کھڑی میں متاثرین کی مدد کریں، پوری قوم اپنی توانائیاں سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرے۔

سیلاب: ایک ہزار سے زائد افرادجاں بحق اور 3 کروڑ 30 لاکھ متاثر ہوئے ہیں، شیری رحمان

ہم نیوز کے مطابق میاں نواز شریف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعظم کی کاوش لائق تحسین ہیں۔


متعلقہ خبریں