سپریم کورٹ: اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ: اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقررکردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے شدت سے منتظر

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ  کل اسحاق ڈار کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی تشکیل دیے جانے والے دو رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

حل بتا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، اسحاق ڈار

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قراردینے اوراثاثے منجمد کرنے پرسپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے جب کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں