بجلی صارفین پر مزید 94 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد

فائل فوٹو


اسلام آباد: بجلی صارفین پر مزید 94 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ  ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

ہوشیار: صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 70 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ نیپرا میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولیوں کی درخواستیں جمع کرادی گئی ہیں۔ درخواستیں کیپسٹی چارجز، ترسیلی اخراجات، مارکیٹ آپریٹر فیس اورنقصانات کی مد میں جمع کرائی گئی ہیں۔

درخواستیں اپریل تا جون 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر نیپرا 6 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کریں گے، آئی ایم ایف کو یقین دہانی

اس سلسلے میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ آئیسکو کی 8 ارب 73 کروڑ، لیسکو کی 17 ارب 81 کروڑ روپے وصولی کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جب کہ گیپکو نے 9 ارب 25 کروڑ اور فیسکو نے 11 ارب 62 کروڑ روپے  سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔

 بجلی کے بلوں میں اضافہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب

ہم نیوز کے مطابق میپکو کی 19 ارب 53 کروڑ،  پیسکو کی 12 ارب 27 کروڑ روپے، حیسکو کی 5 ارب 30 کروڑ،  ٹیسکو کی 3 ارب 70 کروڑ روپے، کیسکو کی 3 ارب 16 کروڑ اور سیپکو کی 2 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد وصولی کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں