شاہین شاہ آفریدی کی مداحوں سے جلد صحتیابی کی دعا کی اپیل


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے مداحوں سے جلد صحتیابی کی دعا کی اپیل کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میرے چاہنے والے میری جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں،جلد واپس آؤں گا۔

شاہین شاہ آفریدی نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی بولنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

ڈاکٹروں نے 22 سالہ فاسٹ بولر کو چار سے چھ ہفتے آرام کی تجویز دی ہے۔ پی سی بی حکام پرامید ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ میں ٹرائی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تندرست ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں