پاکستان کی سیاست کا پریشر کوکر چولہے سے نہ اٹھایا تو پھٹ جائے گا، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سارے پاکستان کی سیاست کا پریشر کوکر چولہے سے نہ اٹھایا تو پھٹ جائے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے بیان کی عمران خان مذمت کر چکے ہیں،غیر پارلیمانی جملے ان سارے لیڈروں نے استعمال کیے ہیں،ان پر تو کوئی تشدد اور اس طرح کا بہیمانہ سلوک نہیں کیا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز گل عمران خان کے ساتھ تھے تو اسے دھر لیے گئے، اس تباہی اور تصاد م کی سیاست میں میں نے آج بیان دیا ہے یہ پریشر کوکر پھٹ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیوقوفی سے عمران خان کی مقبولیت بڑھ گئی ہے، آپ اس گڑھے میں گر گئے ہیں جو ہمیں شک پڑ رہا تھا الیکشن میں ہمارے خلاف استعمال ہوگا۔

توشہ خانہ اور ممنوع فنڈنگ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بے بس ترین وزیراعظم ہیں، ورکرز پیدا ہی جیل جانے کیلئے پیدا ہوا ہے، چار مہینےسے ان کی سیاست ستیاناس ہوگئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی سیاسی طور پر زیرک سیاستدان ہیں، ان کیخلاف وفاق میں سازش تیار ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان یا پی ٹی آئی نہیں ایشو یہ خود کھڑے کر رہے ہیں، توشہ خانہ، ممنوعہ فنڈنگ اور بیانات عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، مستقبل قریب کے فیصلے سپریم کورٹ نے کرنے ہیں، ان حکمرانوں کیلئے برا وقت ہے، جس دن شہباز شریف نے حلف اٹھایا تھا شاید وہ ستاروں کے حساب سے منحوس ترین گھڑی تھی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیشہ جب رکوع کا ٹائم ہوتا ہے تو آپ سجدے میں چلے جاتے ہیں،ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے الجھنا ہی نہیں چاہئے،ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اسٹیبلشمنٹ سے صلح صفائی رہے۔


متعلقہ خبریں