راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ توشہ خانہ اور ممنوع فنڈنگ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سیاسی پریشر ککر سیاسی چولھے سے نہ ہٹایا تو پھٹ جائے گا اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا ترجمان ہے جس سے پرچون فروش بھی محفوظ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بےبس ترین وزیر اعظم کو اپنی پارٹی، بی اے پی اور ایم کیو ایم بھی آنکھیں دکھا رہی ہے جبکہ یہ 70 کی دہائی نہیں ہے۔ توشہ خانہ اور ممنوع فنڈنگ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
سیاسی پریشر ککر سیاسی چوہلے سے نہ ہٹایا تو پھٹ جائے گا۔مفتاح اسماعیلIMFکا ترجمان ہے جس سے پرچون فروش بھی محفوظ نہیں۔ بےبس ترین وزیراعظم شہباز شریف جسے اسکی اپنی پارٹی،MQMاورBAPبھی آنکھیں دکھا رہی ہے۔ یہ70کی دہائی نہیں ہے۔ توشہ خانہ اور ممنوع فنڈنگ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 19, 2022
شیخ رشید احمد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکمران مرکز میں پرویز الہٰی کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں جبکہ پرویز الہٰی کے خلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اداروں سے کہتے ہیں مداخلت کریں،میری کرسی بچائیں، مریم اورنگزیب
انہوں نے کہا کہ غریب بجلی کے بل یا گھر کے کرائے میں سے ایک چیز ادا کر سکتا ہے اور سارے ملک کو غریب کا مذبح خانہ بنا دیا گیا ہے۔ عمران خان 21 تاریخ کو لیاقت باغ میں جلسہ کریں گے۔
حکمران مرکز میں پروز الٰہی کے خلاف سازش تیار کررہے ہیں۔پروز الٰہی کے خلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا۔غریب بجلی کے بل یا گھر کے کرائے میں سے ایک چیز ادا کر سکتا ہے۔سارے ملک کوغریب کا مذبح خانہ بنا دیاگیا ہے۔21تاریخ کو لیاقت باغ میں عمران خان بڑاجلسہ کرے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 19, 2022