وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا واچ عمران خان کو فاشسٹ قرار دے چکا ہے،کوئی فاشسٹ میڈیا کی آزادی کا ٹھیکیدار نہیں ہو سکتا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان 4 سال تک وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر میڈیا کا قتل کرتے رہے، صحافیوں کو اغوا کرنے والا اور ان کی پسلیاں توڑنے والا عمران خان ہے۔
فارن فنڈنگ کیس، عمران خان کا جواب دینے سے انکار
انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی کو کچلنے اور پارلیمان کو تالے لگوانے والا عمران خان ہے، میڈیا کو نیب کے ذریعے کنٹرول کرنے والا عمران خان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 10 ہزار سے زائد میڈیا ورکرز کو بیروزگار کرنے والا اور میڈیا میں تفریق پیدا کرنے والا عمران خان ہے۔