اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا


اسلام آباد: پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا۔

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر جاری کیا ہے۔ جو ستمبر 2022 کے آخری ہفتے میں دستیاب ہو گا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ 75 روپے کے یادگاری نوٹ پر قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال، سر سید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر موجود ہیں۔ یادگاری نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں جاری کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یادگاری نوٹ کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔


متعلقہ خبریں