خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان


خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دیر، چترال، بونیر، سوات، مالاکنڈ، مردان اور صوابی میں شدید بارش متوقع ہے جب کہ  پشاور، کوہاٹ، مردان اور ایبٹ اباد ڈویژن میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل،سمندر میں طغیانی،کراچی میں مزید بارشوں کا امکان

پی ڈی ایم اے نے ندی نالوں میں طغیانی، شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کئی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ ہے،16اگست تک مسافر اور سیاح محتاط رہیں۔


متعلقہ خبریں