الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، بات کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان کی مقبولیت سے انہیں ڈر ہے، اسد قیصر


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں، سیاست ہوتی رہتی ہے، ہمیں سب سے پہلے پاکستان کا سوچنا چاہیے، ہم سب کو پاکستان پر کوئی کمپرو مائز نہیں کرنا چاہیے۔

پریشان ہوں، خلیج بڑھتی جار ہی ہے، سیاستدانوں کو سمجھاتا رہا ہوں فوج کو زیر بحث مت لایا کریں، صدر مملکت

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان کا سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے کوئی چیز کنٹرول نہیں ہو رہی ہے، عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کا سب کچھ پاکستان میں ہے، کل کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، مخالفین کو دبا نے کے لیے ایف آئی اے سے تحقیقات کروائی جا رہی ہیں، عوام میں ہمارے بارے میں سافٹ امیج ہے جسے خراب کرنے کی کوشش کی جا ر ہی ہے، ہم اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہ سب کچھ ہو رہا ہے، عمران خان کی مقبولیت سے ان کو ڈر ہے، تحریک انصاف کو دبانے کیلئے یہ لوگ ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں، ہمارے خلاف کیسز لیکر آئیں ہم مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ہم نے اس ملک کو حقیقی معنوں میں آزاد کرانا ہے۔

ملک کو اکٹھا کرنے والی واحد وفاقی جماعت کو کمزور کیا جا رہا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے بیان پر تحقیق ہو رہی ہے، تحقیقات کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد پارٹی پالیسی بیان دے گی، شہباز گل نے کوئی غلط کام کیا ہے تو قانون کے مطابق سزا ہونی چاہئے، شہباز گل کے ساتھ ابھی جو کچھ ہو رہا ہے وہ غلط ہے، شہباز گل کے بیان کے کنٹینٹ سے میں مطمئن نہیں ہوں، میں کہتا ہوں قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے۔

اسد قیصرنے کہا کہ پاک فوج کو کمزور کرنے کا مطلب پاکستان کو کمزور کرنا ہے، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، ہم پورے ملک میں عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے، تحریک انصاف سندھ میں بھی پہلی بڑی جماعت بن جائے گی۔

عمران خان چھپ چھپ کر امریکی سفیر کو کالز کر رہے ہیں، تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، طلال چودھری

ہم نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے معاملے پر خیبر پختونخوا حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں