سینئر کھلاڑیوں کو کھلائیں تو تنقید، نوجوانوں کو موقع دیں تو مسئلہ ، بابر اعظم


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو نہ لیکر جائے تو تب بھی تنقید ہوتی ہے،  جب نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں۔

بابر اعظم نے نیدرلینڈ روانہ ہونے سے پہلے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت سے قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے، جو بہترین کھلاڑی دستیاب تھے ان کو منتخب کیا گیا، شاہین شاہ کی فٹنس کو مانیٹر کیا جائیگا، ڈاکٹرز کی موجودگی میں ری ہیب جلدی ہوسکتا ہے، ون ڈے سیریز عرصے بعد آئی ہے، کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ نوجوانوں کو موقع دینا ہے کہ نہیں، ابھی ایشیا کپ کا نہیں سوچ رہے،  ابھی تمام فوکس نیدر لینڈز سیریز پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بالر حسن علی ٹیم مین ہے، اس کے پاس موقع ہے کہ وہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کرسکتا ہے۔

شاہنواز دھانی،حارث روف اورمحمد وسیم جونئیر جیسے باولر موجود ہیں، شاداب خان کو اوپر کھلانے کا چانس دیں گے ، پاکستان بھارت میچ کا دباو نہیں ہے، کوشش ہے دباو میں آئے بغیر اچھی کرکٹ کھیلیں، فٹنس کا کوئی مسلہ نہیں ہے، سارے کھلاڑی فٹ ہیں۔


متعلقہ خبریں