کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد،673 نئے کیسز رپورٹ
ہم نیوز نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 368 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 28 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق دستیاب اعداد و شمار کے تحت بلوچستان میں مثبت کیسز کی تعداد 35 ہزار 858 رہی جب کہ صحتیاب افراد کی تعداد 35 ہزار 449 ہے۔
اعداد و شمار کے تحت کورونا وائرس کے باعث صوبے میں 378 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 31 ہے۔
کورونا ایک ہی دن میں 9 افراد کی جان لے گیا، 806 کیسز رپورٹ
ہم نیوز کے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلوچستان میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 298 ریکارڈ کی گئی ہے۔