اسپیکر قومی اسمبلی نے محمد میاں سومرو کی نشست کو خالی قرار دیدیا

سندھ حکومت میں بیٹھے وڈیرے اور جاگیر دار کسانوں کا پانی چراتے ہیں، میاں سومرو

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست کو خالی قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر پرویز اشرف نے محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست کے معاملے پر کہا کہ انہوں نے درخواست بروقت نہیں دی، مسلسل غیر حاضری پر ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔

سندھ حکومت میں بیٹھے وڈیرے اور جاگیردار کسانوں کا پانی چراتے ہیں، میاں سومرو

ایوان نے محمد میاں سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کی۔

خیال رہے کہ محمد میاں سومرو جیکب آباد این اے 196سے تحریک انصاف کے رکن منتخب ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں