کامن ویلتھ گیمز کے ہیروز کی واپسی شروع، شاندار استقبال، انعامات کا اعلان


کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی آمد شروع ہوگئی،سلورمیڈلسٹس زمان انور،محمد شریف طاہر اورکانسی کا تمغہ جیتنے والے اسد علی کے اسلام آباد پہنچنے پر  شاندار استقبال کیا گیا۔

ڈی جی اسپورٹس کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا،کامن ویلتھ میڈلسٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی ریسلرز شریف طاہر نے سلور، علی اسد نے برونز میڈل جیت لیا

آصف زمان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم،نوح دستگیر بٹ اور دیگر میڈلسٹ کا بھی وطن واپسی پر خود آکر استقبال کروں گا،کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب رکھیں گے اور انہیں انعامات سے نوازیں گے،گولڈ میڈلسٹ کو 50 لاکھ، سلور کو 20 اور برانز میڈلسٹ کو10 لاکھ انعام دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں