کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کوئٹہ کے سینٹرل پولیس آفس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔
مشیر داخلہ میر ضیاءاللّٰہ لانگو، چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ بھی موجود تھے۔ کور کمانڈر اور مشیر داخلہ کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں کور کمانڈر کو بتایا گیا کہ صوبے میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے پولیس کے 20 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر فوج اور ایف سی کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعینات
بریفنگ کے مطابق صوبے کے حساس اضلاع میں سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے محرم الحرام کے جلوسوں کی براہ راست مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔