راولپنڈی رنگ روڈ اور ایکسپریس وے جلد شروع کرنے کی ہدایت، پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں رنگ روڈ راولپنڈی اور نالہ لئی کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اہم فیصلے لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی راولپنڈی رنگ روڈ اور ایکسپریس وے پراجیکٹ جلد شروع کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی ہدایت پر نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ 46 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی وزیر اعلیٰ ہاوس آمد، گارڈ آف آنر پیش

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر میں سرکاری فنڈز کی بچت اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے، رنگ روڈ اور نالہ لئی کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر آغاز کیا جائے، راولپنڈی کے عوام کی سہولت کیلئے دیگر سڑکوں کی تعمیر و توسیع بھی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مری کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ روکنا مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے، مری اور راولپنڈی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کا پراجیکٹ بھی لا رہے ہیں، نالہ لئی ایکسپریس وے کو 110 ارب کی بجائے صرف 46 ارب میں بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں