سابق اسپیکر اسد قیصر کو ایف آئی اے نےطلب کرلیا، اسد قیصر کو پشاور خیبرپختواہ میں 11 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسد قیصر سے ایف آئی اے نے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگیں ہیں، جس کے لیے اسد قیصر کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور اِن دو بینک اکاونٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔