اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے وزارت خارجہ سے افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملے پر وضاحت مانگ لی ہے۔
ہیلی کاپٹر حادثہ: سوشل میڈیا پر مہم ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے، آئی ایس پی آر
ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ہمیں جلد سے جلد جواب دیا جائے، افغانستان کے معاملے پر پاکستان نے پہلے بھی بھاری قیمت ادا کی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ پاک فوج اور ہمارے بہادروں نے سیلاب کے دوران زبردست کام کیا ہے، پاک فوج کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
حیران ہوں میں اور ایمن الظواہری ایک ہی مکان کو اپنا گھر کہتے رہے، ڈین اسموک
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم کی مذمت کرتے ہیں، اس پروپیگنڈے کے پیچھے ملک دشمن عناصر کا ہاتھ ہے، اس پروپیگنڈے کا آغاز دو اینکرز کی وجہ سے ہوا۔