مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے اطراف لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ہٹانےکا حکم دیا تھا۔ اب زائرین حجر اسود کو چھو سکیں گے اور بوسہ بھی دے سکیں گے۔
By the Kabah tonight! pic.twitter.com/GThxAknMG9
— Haramain Sharifain (@hsharifain) August 2, 2022
سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ زائرین مقام ملتزم پر دعائیں کرسکیں گے ۔اس کے علاوہ زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے۔
VIDEO: Access to the Hateem has been resumed after a period of 2.5 years pic.twitter.com/JtFOoCPfC5
— Haramain Sharifain (@hsharifain) August 2, 2022
واضح رہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث لگائی گئی تھیں۔