کورونا ایک ہی دن میں 9 افراد کی جان لے گیا، 806 کیسز رپورٹ

کورونا:دنیا میں کورونا سے 17 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد متاثر

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث 9 افراد انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 806 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا وائرس سے مزید9افراد انتقال کر گئے۔


این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 20 ہزار 949 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا  کےمثبت کیسز کی شرح 3.85 فیصد رہی۔

عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔


متعلقہ خبریں