گرمیوں کی چھٹیاں ختم، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے کھل گئے

school holidays

فائل فوٹو


گرمیوں کی چھٹیاں ہوئیں ختم اور اسکولوں میں پڑھائی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، دو ماہ بعد سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے کھل گئے۔

ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویژن میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں، محکمہ تعلیم کے مطابق سوات ،چترال ،دیر،کوہستان ،ایبٹ آباد، مانسہرہ میں آج سے تعلیمی سلسلہ شروع ہو گیا ہے، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے یکم سے 31 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جبکہ خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں اسکولز 14 اگست سے کھلیں گے۔

پنجاب میں صرف سرکاری تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں، جبکہ  نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اختتام 15 اگست سے ہو گا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں آج حاضری معمول سے کم رہی۔


متعلقہ خبریں