راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیلاب میں مدد کے بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چین، دبئی، قطر اور سعودیہ عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا بیل آؤٹ ابھی تک آیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں اور 90 دن کی بجائے صرف 45 دن کے زر مبادلہ کے ذخائر رہ گئے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ٹی ٹی پی کا فاٹا کے انضمام پر ایک ہی مؤقف ہے جبکہ سیلاب میں مدد کے بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔
چین،دبئی،قطراورسعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی نہ ہیIMFکا بیل آوٹ آیا۔امریکی امداد کی شرائط پر چین کوشدید تحفظات ہیں۔90 دن کی بجائے صرف 45دن کے ریزور رہ گئے ہیں۔مولانافضل الرحمن کا اور TTPکا فاٹامرجر پر ایک ہی موقف ہے۔سیلاب میں مدد کی بجائےکمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 31, 2022