پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے واثق قیوم کانام فائنل کردیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائی گی۔ واثق قیوم پی پی 12 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کو نامزد کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج رات 10 بجے قوم سے خطاب کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ عمران خان کل لاہور کا بھی دورہ کریں گے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اب اسپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار
ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کے ہوتے ہوئے ن لیگ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، آپ گورنر راج کا شوق پور ا کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی کر کے دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے نئے تاحیات لیڈر آصف علی زرداری ہیں۔