پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ لے کر وفاق کی طرف بڑھیں گے، عمران خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ لے کر وفاق کی طرف بڑھیں گے۔

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا۔ عمران خان نے حکومت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا اگلا ہدف وفاقی حکومت ہو گی اور جس کے لیے عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مختلف امور پر تجاویز بھی لیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان حقیقی آزادی کی طرف بڑھ چکا ہے، مراد سعید

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کے مینڈیٹ کو لے کر وفاق کی طرف بڑھیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چوروں کے ٹولے نے ملک کو تباہ کر دیا ہے لیکن عوام جاگ چکے ہیں اور اب وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ قوم جان چکی ہے کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا؟

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین و قانون کی مطابق سچ کا ساتھ دیا اور آج قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے خود آگاہ کروں گا۔


متعلقہ خبریں