ایک مشن مکمل ، اب عمران خان کو وزیراعظم کی کرسی پر لے کر آئیں گے، مونس الہٰی


ق لیگی رہنما مونس الہٰی اور وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا،  اب دوسرے مشن کے لیے تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔

مونس الہی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اسٹیٹس دیتے ہوئے پرویز الہی کی حلف برداری کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی شئیر کی، جہاں وہ 2018  میں وزیراعظم کا حلق لے رہے ہیں۔

مونس الہی نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ اب عمران خان کو بطور وزیراعظم واپس کرسی پر لے کر آئیں گے۔

واضح رہے مونس الہی، عمران خان کے بڑے اتحادی کے طور پر سامنے آئے ہیں، اور وہ ق لیگی رہنما کے طور پر عمران خان کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے نظر آئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں