جاوید لطیف نے پاکستان کیلئے آئندہ دو ہفتوں کو معاشی، سیاسی اور دفاعی لحاظ سے اہم قرار دیدیا


لاہور: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے آئندہ دو ہفتے معاشی، دفاعی اور سیاسی لحاظ سے بہت اہم ہیں، مختلف حلقوں سے نرم مداخلت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کسی جماعت کو چور ڈاکو کہہ کر کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ ماضی میں مداخلت کرتے ہوئے قومی مفاد کا احساس تھا؟

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پہلے ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگیں پھر قومی مفاد پر بات ہو گی، اداروں میں بیٹھے کچھ لوگ خواہشات کی تکمیل میں سب کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ کوئی کہتا ہے صدارتی نظام ہو تو کوئی 18 ویں ترمیم ختم ہو کہتا ہے، عمران خان کو جو ٹاسک ملا ہوا ہے یہ وہی کررہا ہے، ہم اپنی پچھلی پریشانیوں اور مشکلات کو بھلا کر پاکستان کیلئے آگے بڑھنا چاہتے تھے، جب ہم نے کہا تھا الیکشن کرائیں تو کہا گیا 2023 سے پہلے نہیں ہو سکتے۔

ادارےن لیگ کا ٹارگٹ،عدلیہ کیخلاف بیانات شروع، فوج کیخلاف بھی ہو جائیں گے، فواد چودھری

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غیر آئینی کام کرتا ہے تو اس پر کوئی مقدمہ نہیں ہوتا، کوئی اس ڈپٹی اسپیکر کو عدالت میں نہیں بلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کو یہاں غدار ہے کے القابات دیے گئے، قومی جماعتوں کو منصوبہ بندی کے ذریعے کمزور کیا جاتا ہے، رات کے وقت سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگی گئیں، آج قومی حکومت کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔

آئندہ دنوں میں عمران خان کا سامنا مختلف ن لیگ سے ہو گا، طلال چودھری

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ کہتے ہیں ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت ہونی چاہیے جب کہ ریاست بچانے کیلئے ہم نے سیاست قربان کی۔


متعلقہ خبریں