کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اداروں کو گالی اور دھمکی دینے والا اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے۔ عمران خان کو اقتدار میں واپسی کے لیے کھیل کھیلنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے اور عمران خان نے اعتراف کیا حکومت چلانے کے لیے اداروں اور ایجنسیوں کی مدد لی۔ دھونس، دھمکی، گالی سے انصاف کا قتل نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی معاملات عدالتوں میں جانے سے لامتناہی کیسز کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، قمر زمان کائرہ

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا بیانیہ آئین کا بیانیہ ہے اور یہی رہے گا جبکہ فوج اور عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنا بند کیا جائے۔ عمران خان کا نشانہ ادارے ہیں اور ان کی قیادت کو عہدوں سے اتروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہ پہ خون لگنے کی بات کر کے اب پاؤں نہ پکڑیں۔ عمران خان کا بیرون ملک سازش کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ شروع ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ دے۔ عمران دھونس، دھمکی کے ذریعے فارن فنڈنگ کیس میں این آر او چاہتے ہیں اور وزیر اعلیٰ ٰپنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ کرے۔


متعلقہ خبریں