مون سون کا طاقت ور سسٹم کراچی میں داخل، طوفانی بارش کا امکان

کراچی: ہیوی اسپیل نکل چکا، الیکشن والے دن موسم صاف ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ

مون سون کے طاقت ور سسٹم نے کراچی کا رخ کر لیا۔ شہر میں آج سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بارش برسانے والا ہوا کے کم دباو کا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا۔ کراچی  کے بیشتر علاقوں میں رات سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

کراچی کے علاقے شارع فیصل، زینب مارکیٹ،صدر ،ایم ٹی خان رو ڈ کے اطراف ہلکی بارش  کا سلسلہ جاری ہے۔آئی آئی چندریگر رو ڈ ٹاور اور کیماڑی کے علاقوں میں بوندا باندی  ہوئی۔ایم اے جناح رو ڈ گرومندر اور اطراف میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ  شہرمیں200 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی ہے۔ ایسا ہوا تو کراچی کی سڑکوں پر پانی نظر آئےگا ۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  نےایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کے ساتھ نکاسی آب کے نظام کا جائزہ  لیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے آئی آئی چندریگر روڈ ، سٹی اسٹیشن کو ایم ٹی خان روڈ سے ملانے والے پل اور ریلوے ٹریک کے ساتھ بنائے گئے نالے کا معائنہ کیا۔

 


متعلقہ خبریں