دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کے 378 رنز کے جواب میں قومی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی


پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا لیے ہیں۔

سری لنکا کو پاکستان پر 187 رنز کی بڑی برتری حاصل ہے جب کہ قومی ٹیم کے پاس اس برتری کو کم کرنے کے لیے تین وکٹیں باقی ہیں۔

گال کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے چندی مل نے 80، فرنینڈو نے 50، ڈک والا 51 اور میتھیوز نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام نے کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ عبداللہ دوسری گیند پر فرنینڈو کا نشانہ بنے۔

قومی ٹیم کی جانب سے سوائے آغا سلمان کے کوئی بھی بیٹر لمبی باری نہ لے سکا اور آؤٹ ہوتا رہا۔آغا سلمان 62 جب کہ امام 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے مینڈس نے تین جب کہ جے سوریا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے روز کا آغاز یاسر شاہ اور حسن علی کریں گے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، نعمان علی، یاسر شاہ، حسن علی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشاڈا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، ڈینوت ویلانگے اور اسیتھا فرنینڈو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اب یو اے ای میں منعقد ہو گا

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق اور بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت کی چوتھی پوزیشن ہے۔


متعلقہ خبریں