سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سری لنکاکیطرح ہم اس صورتحال سےزیادہ دورنہیں جب ہمارےلوگ سڑکوں پرامڈ آئیں گے۔
چیئر میں پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم سےاپنےروابط اور حقیقی آزادی کی میری پکارپر عوام کے جواب کےبعدمیں مکمل یقین سےکہہ سکتاہوں کہ عوام اب ان مافیاز کولوٹ مار کاسلسلہ برقراررکھنےکی قطعاًاجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہاہے کہ سری لنکاکیطرح ہم اس صورتحال سےزیادہ دورنہیں جب ہمارےلوگ سڑکوں پرامڈ آئیں گے۔
30 برسوں سے زائد مدت میں پاکستان کی لوٹ کھسوٹ سے جمع کی گئی اپنی غیرقانونی دولت بچانے کیلئے زرداری و شریف مافیا نے صرف 3 ماہ سے کچھ ہی زائد عرصے میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گے؟
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 23, 2022
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اور شریف مافیا ملک کو سیاسی و معاشی طور پر گھٹنوں پر لے آیا ہے۔
قوم سےاپنےروابط+حقیقی آزادی کی میری پکارپرانکے جواب کےبعدمیں کامل یقین سےیہ کہہ سکتاہوں کہ عوامِ پاکستان پہلےہی بہت کچھ سہہ چکےہیں چنانچہ اب ان مافیاز کولوٹ مار کاسلسلہ برقراررکھنےکی قطعاًاجازت نہیں دینگے۔سری لنکاکیطرح ہم اس صورتحال سےزیادہ دورنہیں جب ہمارےلوگ سڑکوں پرامڈ آئینگے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 23, 2022
ان کا کہنا ہے کہ یہ مافیا 30 سال سے اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ملک کو تباہ کر رہا ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گے؟