لاہور: ممتاز قانون دان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میری نظر میں ڈپٹی اسپیکر درست نہیں، فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہی قبول ہوگا۔
حمزہ شہباز پھر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب: پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے ووٹ مانگنے کی کوشش کی، یہ تو چودھری شجاعت حسین کی سوچ تھی، آصف زرداری نے وہ کیا جو سیاستدان کو کرنا چاہیے۔
بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ آرٹیکل 63 کا پہلا حصہ پارلیمانی پارٹی اور دوسرا پارٹی سربراہ کے اختیار پر ہے،
ق لیگ کے 10 میں سے 10 ارکان نے چودھری پرویزالہیٰ کو ووٹ دیا، رن آف الیکشن میں مقابلہ پرویزالہیٰ جیت چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: چودھری شجاعت کے خط نے پانسہ پلٹا، آصف زرداری کا جادو چل گیا
ہم نیوز کے مطابق چودھری اعتزاز احسن نے واضح طور پر کہا کہ سالک حسین ایک طرف اور مونس الہیٰ دوسری طرف ہوگئے ہیں۔