سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمارے نمبر پورے ہیں جمعہ کے بعد آپ کو ایک ساتھ تصویر نظر آ جائے گی۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کی کسی ایم پی ایز کو تحفظات نہیں ہمارے متفقہ امیدوار پرویز الہٰی ہیں، رانا ثنا اللہ ہمارے 50 بندے غائب ہونے کی بات کررہا ہے، کہتے تھے ایک زرداری سب پر بھاری، وہ سیاست ختم ہو چکی ہے۔
اب پاکستان میں بند کمرے کے اندر ہونے والی سیاست نہیں چلے گی، پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ کے پورے اختیارات استعمال کرینگے، پنجاب اسمبلی موجودہ نظام چلنے تک چلے گی، رانا ثنا اللہ کے الفاظ سنیں تو ایسا لگتا ہے کہ شاید حمزہ کو ہی50 ووٹ ملیں.