آصف زرداری کی چودھری شجاعت سےطویل ملاقات جاری: بلاول ہاؤس سے کھانا پہنچ گیا

چودھری شجاعت نے عمران خان کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی حمایت سے انکار کردیا

لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کے درمیان ہونے والی ملاقات کا دوسرا دور دو گھنٹے سے زائد عرصے سے جاری ہے۔

ووٹ کو عزت دی گئی تو جشن ہم منائیں گے، مینڈیٹ چوری کیا تو ذمہ دار نہیں کیا ہو گا؟ عمران خان

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ہونے والی ملاقات کے دوسرے دور میں کھانا کا وقفہ لیا گیا تو اسی اثنا میں بلاول ہاؤس سے آصف زرداری کا پرہیزی کھانا سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا پرہیزی کھانا بھنڈی، سلاد اور گرم روٹی پر مشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے بلاول ہاؤس سے کھانا لائے جانے پر کہا کہ کھانا منگوانے کی کیا ضرورت تھی؟ یہاں بھی آپ کو حسب خواہش کھانا مل سکتا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اس پر کہا کہ مجھے دراصل بھنڈی بہت زیادہ پسند ہے۔

سب سے رابطے ہیں،کل اپنے پتے ضرور کھیلیں گے،کچھ پی ٹی آئی ارکان پرویز الہیٰ کو ووٹ نہیں دیں گے،رانا ثنااللہ

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے درمیان اس سے قبل بھی ملاقات کا ایک دور ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں