اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا ،فواد چودھری

حکومتیں برخاست کی جائیں، ادارے کتنا عرصہ اور غیر آئینی حکومت کو اپنا کندھا دیں گے؟ فواد چودھری

 پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات پر شدید تشویش ہے۔نااہلوں کا ٹولہ پاکستان پر مسلط کیا گیا معاملات ان کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی حل کی کوشش ہے لیکن ہمارے پاس وقت زیادہ نہیں ہے۔اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا۔شہباز شریف کو گھر بھیجنے کی ہماری تیاری مکمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی اتحاد کا حمزہ شہباز کو بچانے اور اسمبلی کی مدت پوری کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا ہے کہ غصے اور ضد میں درست فیصلے نہیں ہوتے۔ن لیگی وزیر اب بوکھلاہٹ میں اوّل فُول بول رہے ہیں۔ن لیگی وزرا کو نظرانداز کرنا بہتر ہے۔

انکا کہنا ہے کہ اب بھی چاہتے ہیں معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جائے، انتخابات کی تاریخ دیں ۔الیکشن کے فریم ورک اور نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سر جوڑیں۔


متعلقہ خبریں