’’بڑھتی مہنگائی،مہنگا تیل’’ عوام نے بدلہ لیا،تین اتحادیوں کا اتفاق


پنجاب میں ضمنی الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں نے پنجاب ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا ،پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

تین اتحادی رہنماوں نے موقف اختیار کیا کہ عوام نے  بڑھتی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ تو شروع دن سے ہی حکومت لینے کے حق میں نہیں تھے،تینوں رہنماؤں نے جلد عام انتخابات کروانے سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا اور اتفاق کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں