اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وکٹری اسپیچ پر مشاورت شروع کردی ہے۔
تحریک انصاف کم از کم 15 نشستیں جیت رہی ہے، عمران خان کا دعویٰ
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے وکٹری اسپیچ پر مشاورت شروع کردی ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق عمران خان اپنی وکٹری اسپیچ پر صوبہ پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔
ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی وکٹری اسپیچ میں ایک مرتبہ پھر عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ کم از کم 15 نشستوں پر پی ٹی آئی جیت رہی ہے۔