کراچی: سندھ کے وزیراطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد میڈیا میں ایسا لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی شوسینا بننے کی کوشش کر رہی ہے۔
تحریک انصاف کم از کم 15 نشستیں جیت رہی ہے، عمران خان کا دعویٰ
ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے صوبائی وزیر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
Following punjab elections in media. It seems PTI is becoming Shiv Sinnah and Imran khan is going to be Bal Thakray of Pakistan. His motive is anarchy and unrest in country. He wants revenge of his legal removal through no confidence. He wants to malign establishment and ECP.
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) July 17, 2022
شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے جا رہے ہیں، ان کا مقصد ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانا ہے۔
تخت لاہور کس کا؟گنتی جاری،تگڑا مقابلہ، کہیں بلا، کہیں شیر آگے
ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ٹوئٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے اپنی قانونی برطرفی کا بدلہ چاہتا ہے، عمران خان اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔