شاہ محمود قریشی کا ن لیگ پر ووٹوں کی خریدو فروخت کا الزام



 پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی  نے ملتان کے حلقہ 217 میں  ن لیگ پر ووٹوں کی خریدو فروخت کا الزام لگا دیا

شاہ محمود قریشی وہاڑی روڈ پر قائم نجی فیکٹری میں کارکنان کے ساتھ پہنچ گئے۔شاہ محمود کو فیکٹری ملازمین نے گھیرے میں لے لیا۔شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ فیکٹری کے اندر ن لیگ ووٹوں کی خرید و فروخت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جھنگ میں انتخابی میدان جنگ کے میدان میں تبدیل

اس سے قبل مختلف پولنغ اسٹیشنز کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ 2 پولنگ اسٹیشنز سے شکایات آ رہی ہیں۔ ملت کالج ممتاز آباد سے شکایت آئی ہے اور پولنگ اسٹیشنز کے اندر وہی ایجنٹ ہو جن کے پاس مجاز اتھارٹی ہو۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل 62 کے خواتین پولنگ اسٹیشن پر ابھی تک عملہ نہیں پہنچا تاہم پولیس الرٹ دکھائی دے رہی ہے اور پولیس کا رویہ غیر جانبدار اور بالکل مناسب ہے۔ بارش نہ ہو تو اچھا ٹرن آوٹ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی پی 158 پر ہنگامہ، متعدد زخمی،گرفتاریوں کا حکم، الیکشن کمیشن کا نوٹس

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ووٹرز جلد از جلد پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ کر ووٹ کاسٹ کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فرنٹ فٹ پر پارٹی کی کمپین کی اور تحریک انصاف کو اس الیکشن میں مطمئن ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں