قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا


گال: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم نے بلے بازی کرتے ہوئے بہترین طریقے سے 10 ہزار رنز مکمل کیے۔ بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کرنے کے لیے تقریبا 228 اننگی کھیلیں جبکہ اس سے قبل جاوید میانداد نے یہی سنگ میل عبور کرنے کے لیے 240 سے زائد اننگز کا سہارا لیا تھا۔ بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔


متعلقہ خبریں