پولیس کا رویہ غیرجانبدار اور مناسب ہے، شاہ محمود قریشی


ملتان: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس کا رویہ غیر جانبدار اور بالکل مناسب ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 پولنگ اسٹیشنز سے شکایات آ رہی ہیں۔ ملت کالج ممتاز آباد سے شکایت آئی ہے اور پولنگ اسٹیشنز کے اندر وہی ایجنٹ ہو جن کے پاس مجاز اتھارٹی ہو۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل 62 کے خواتین پولنگ اسٹیشن پر ابھی تک عملہ نہیں پہنچا تاہم پولیس الرٹ دکھائی دے رہی ہے اور پولیس کا رویہ غیر جانبدار اور بالکل مناسب ہے۔ بارش نہ ہو تو اچھا ٹرن آوٹ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، وزیر داخلہ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ووٹرز جلد از جلد پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ کر ووٹ کاسٹ کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فرنٹ فٹ پر پارٹی کی کمپین کی اور تحریک انصاف کو اس الیکشن میں مطمئن ہونا چاہیے۔ میں وہی بات کروں گا جو میں نے دیکھا ہو۔ اس وقت پولنگ پرامن طور پر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی اس وقت ڈٹی ہوئی نظر آئی اور میں نے ہمیشہ کوشش کہ دروغ گوئی سے کام نہ لیا جائے۔


متعلقہ خبریں