عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے این اے 245 ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم کراچی کو بہتر کر نے کیلئے مل کر کام کریں گے، ہم بااختیار بلدیاتی نظام چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے،اس کی روشنیوں کی بحالی کیلئے مل کر کام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کریں گے، اےاین پی ہمارے امیدوارکوسپورٹ کرے گی۔
اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کہا کہ متحد ہوکرتمام مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے،یقین دلاتا ہوں بلدیاتی انتخابات میں بھی ہم ساتھ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عہد کرتے ہیں کہ ہم مل کر اس شہر کی بہتری کیلئے کام کریں گے،اتحاد سے ہی ملک کوآگے لےکرجا سکتے ہیں۔