کراچی میں کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی: ہیوی اسپیل نکل چکا، الیکشن والے دن موسم صاف ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ

کراچی: محکمہ موسمیات نے کل بھی شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں بارش، علاقے زیر آب، گاڑیاں سڑکوں پہ بند، کئی علاقوں میں بجلی معطل، 3 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ 12 اور13 جولائی کو کراچی میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ موسلا دھاربارش کا بھی امکان ہے۔

کراچی! ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز

محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل بارش کا سلسلہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ میں بھی کل محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں بارش نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ

محکمہ موسمیات کے مطابق کل ٹندومحمد خان، ٹنڈواللہ یار، تھرپارکر ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، خیرپور، نوابشاہ اورشکارپورمیں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں