موت کو بہت قریب سے دیکھا، شہروز کاشف


مختصر ترین وقت میں دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا ہے کہ اُنہوں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا، بہت دشوار گزار راستے تھے۔

لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آکسیجن، خوراک کیمپ میرے پاس کچھ نہیں تھا۔

شہروز کاشف نے کہا کہ میں کسی صورت بریک نہیں لے سکتا، ہر اسپورٹس میں خطرہ ہوتا ہے۔

نانگا پربت بھی فتح، شہروز کاشف 7 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا دنیا کا کمر عمر ترین کوہ پیما

خیال رہے کہ شہروز کاشف کا نانگا پربت چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی پر رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

بعد ازاں ان کی لوکیشن ٹیلی سکوپ پر ٹریس کر لی گئی اور دونوں کوہ پیما اپنی مدد آپ کے تحت رات گزارنے کے بعد کیمپ تھری پر پہنچ گئے۔


متعلقہ خبریں