وزیراعظم کا سیلاب و بارش سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

وزیراعظم کا سیلاب و بارش سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔

بلوچستان میں بارشوں سےاموات کی تعداد45 ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب  اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے ہنگامی مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

اعلان کردہ پیکج کے تحت جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس دس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے کے تحت اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا 50 فیصد وفاقی حکومت فراہم کرے گی جب کہ امدادی رقم کا 50 فیصد متعلقہ صوبائی حکومتیں دیں گی۔

عید کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی بھرپور امداد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں