14 سال بعد مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، شوکت ترین


کراچی: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 14 سال کے بعد مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 17 سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں ہوئی اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 2 روپے بڑھتے تھے تو یہ مارچ کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 14 سال کے بعد مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے اور مہنگائی 21.2 فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ ہم مہنگائی 12 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے۔ 2008 کے بعد مہنگائی کی شرح اس بار سب سے زیادہ بڑھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ چاہتا ہے معیشت تباہ اور ملک غیر محفوظ ہو، شیریں مزاری

شوکت ترین نے کہا کہ تیل، بجلی، گیس کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں جو مہنگائی کو مزید بڑھائیں گی اور مارکیٹ میں اس وقت آٹا فی کلو 75 روپے سے زیادہ ہے۔ یہ مہنگائی کا رونا روتے تھے لیکن اب خود کیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیاز اور آلو کی بڑی فصل ہے لیکن یہ مارکیٹ میں قیمت 80 روپے کلو کیوں ہے ؟ حکمران تو30 سال سے لگے ہوئے ہیں اور نیب کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔


متعلقہ خبریں